‘پاکستانی آئین کو ماننے والوں کیساتھ چلیں گے ورنہ پہلے بھی لڑے اور اب بھی لڑ لیں گے’

 Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات پر ریاست کا مؤقف صاف اور واضح ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین اور قانون کو مان کر چلے گا تو اس کے ساتھ چلیں گے ورنہ پہلے بھی لڑے ہیں اور اب بھی لڑ لیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے مقدمات پر مناسب پیشرفت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے معاملات عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) پر فنڈنگ کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ الزامات ہیں اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی فنڈنگ کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات 100 فیصد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہو سکتے ہیں۔