پاکستانی مہمان نوازی میں نمبر ون ہیں، رضا مراد

Raza Murad

Raza Murad

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار رضا مراد کا کہنا ہے کہ پاکستانی مہمان نوازی میں نمبر ون ہیں، اولمپکس میں مہمان نوازی کا مقابلہ ہوتا تو ہر مرتبہ گولڈ میڈل پاکستانیوں کو ملتا۔ معروف بھارتی اداکار رضا مراد نے جنگ گروپ اور دی ٹائمز آف انڈیا کی ”امن کی آشا“ کولائق تحسین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز میں مہمان نوازی کا اگرکوئی مقابلہ ہوتو ہر بار گولڈ میڈل پاکستان ہی جیتے گا۔ ان خیالات کا اظہار رضا مراد نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر عہدے داروں سے ملاقات میں کیا۔

رضا مراد نے کہا کہ پا کستانی اور بھارتی فلم سازوں کو مشترکہ فلم پروڈکشن کا آغاز کر ناچاہئے، اس سے پڑوسی ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے، اگر اولمپکس میں مہمان نوازی کا کوئی مقابلہ ہوتو ہر بار گولڈ میڈل پاکستان ہی جیتے گا۔ رضا مراد نے کہا کہ ”امن کی آشا“ پر وہ جنگ گروپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔