محفل نعت میں ملک کے معروف ثناء خواں کی شرکت ، مزار شریف پر چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی

کراچی : حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام حضرت علامہ ظہیر الحسن شاہ جیلانی کے مزار پر ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خلفاء اکرام ،مریدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خلفاء اکرام سید اظہر علی علوی القادری اور عبدالحفیظ علوی القادری نے محفل سے اپنے خطاب میں کہاکہ بزرگان دین کی فیوض و برکات ہی ہے کہ بحرانوں کے باوجود صبر و استقلال پر قائم و دائم ہیں بزرگان دین کی تعلیمات کی روشنی میں ہم ہم اپنے روز مرہ زندگی میں چیلنجز سے نبر آذما اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اور اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ماہانہ گیارہویں شریف کے محفل کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ملک معروف ثناء خواں بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر حضرت علامہ ظہیر الحسن شاہ جیلانی کے مزارشریف پر چادر پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔