وسیم الدین اور سراج الدین کی اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔اظہر احمد

کراچی: شاہ فیصل ٹائون کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کا ایک وفد سابق فٹ بالر اظہر احمد کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین سے اُن کے دفتر می ملاقات کی اور شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم گلشن اسپورٹس فٹ بال کلب سمیت دیگر فٹ بال کلب جو کہ اس اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتی ہیں لیکن اسٹیڈیم میں فٹ بال گول پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس اسٹیڈیم میں کوئی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو در پیش دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا شاہ فیصل ٹائون کے فٹ بال کھلاڑیوں کے مسائل سننے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین نے شاہ فیصل ٹائون کے فٹ بال کھلاڑیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بہت جلد شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ کی تنصیب اور دیگر مسائل کو حل کرکے شاہ فیصل اسٹیڈیم کو ضلع کورنگی کا ماڈل فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔

اس موقع پر وفد میں شامل سیکریٹری گلشن اسپورٹس علی اصغر اور سابق فٹ بالر اظہر احمد نے اسپورٹس گرائونڈ کی ترقی اور اس کے اسپورٹس خصوصاً فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے ڈپٹی کمشنر زبیر احمد چنا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران وسیم الدین اور سراج الدین کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین کو ان کی اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر انہیں شاہ فیصل ٹائون کے فٹ بال کھلاڑیوں کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا۔