پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اب ملک کے حالات جلد بدلیں گے، عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بڑے بڑے مگر مچھ بیٹھے ہیں جنہوں لوگوں کی ضمیروں کی قیمت لگائی جب کہ تقریروں سے ایسا لگتا ہے کہ حکمران ڈرے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک پورے پاکستان میں پھیلتی جارہی ہے اور اس تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا جس میں انگلینڈ سمیت یورپ سے لوگ شرکت کرنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقابلہ صرف ایک ہے، ایک طرف مظلوم اور دوسری طرف تھوڑے سے ظالم متحد ہیں لیکن ان ظالموں کا مقابلہ اکیلا ہی کروں گا، پاکستان کی قوم جاگ چکی ہے اب ملک کے حالات جلد بدلیں گے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمران قوم میں مذہی و لسانی تفریق پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں، پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں وزیراعظم کو اس لئے نہیں بچارہے کہ انہیں نواز شریف سے پیار ہے بلکہ انہیں خوف ہے کہ کہیں نواز شریف کے جانے سے ان کی لوٹ مار بند نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب کے دوران تما سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئئیں تھیں لیکن پھر بھی تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔