پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ باشانہ کھڑی ہے۔ ارشد حسین

Kashmir Rally

Kashmir Rally

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ باشانہ کھڑی ہے ہم کشمیریوں کے حق کے لئے دعا گوہیں اور کشمیر پاکستان کا بن کے رہے گا یہ بات انٹرنیشنل کھلاڑی ہاکی ارشد حسین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد، انٹرنیشنل بیڈ منٹن کھلاڑی افشاں شکیل، عظمت اللہ خان نے بھی خطاب کیاافشاں شکیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جہدوں جہد کو ہم خراتحسین پیش کرتے ہے۔

کشمیر کا لہو ایک دن ضروررنگ لائے گا۔سعید آزاد نے کہا ظلم پھرظلم رہے جائیگا مگرظالم مٹ جائیگا کشمیریوں کے حق کے لئے ہم سطح پر جائیں گے۔احتجاجی ریلی میں محمدجاوید، علیم خان موسی، سید ابوزر امراؤ،محمدانیس، زاہد شہاب، سمیر سلیم،ناصرعلی،نجیب عزیز،قمرعلی، سلمان حسین کاظمی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ریلی نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے ہوتی ہوئی اسپورٹس کلب پر اختیام پذیر ہوئی آخر قومی ترانہ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیری ترانہ کی دھونے بجائی گئی اور کشمیرکے حق میں اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔