اولیائے کرام کے عرس عقیدت مندوں کیلئے مشعل راہ ہیں

Urs

Urs

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اولیائے کرام کے عرس عقیدت مندوں کیلئے مشعل راہ ہیں، اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں برصغیر پاک وہند میں اسلام تلوار سے نہیں اولیاء کرام کی تبلیغ و اشاعت سے پھیلا ہے ،حضرت صوفی نقیب اللہ شاہ و حضرت صوفی عظمت اللہ شاہ نے بے راہ روی کا شکار لوگوں کو راہ حق و صراط مستقیم پر گامزن کیا ،انہوں نے اپنی تعلیمات کے ذریعہ لاکھوں افراد کو دائرہ اسلام میں داخل کیا، ان کے عرس کا مقصد ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کا درس دیتے ہیں، ان خیالات جکا اظہار معروف صوفی بزرگ صوفی محمد عظمت اللہ شاہ کے سالانہ عرس کے آخری روز سجادگان در گاہ نقیب الاولیاء نقیب ثانی حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و عظمت ثانی حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ نے احتتام دعا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، آخری روز مزار کو غسل، ختم خواجگان، محفل سماع و محفل رنگ کے بعد زائرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، عرس میں دنیا بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں، زائرین، خلفائے عزائم، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گلاب ارشاد کی بطور منیجر اوقاف قصور بحالی احسن اقدام ہے، انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھایا تھا ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی بحالی سے خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، اور مزارات کے معاملات مزید بہتر ہوں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ذکوة کمیٹی یونین کونسل کھارا سعید احمد بھٹی، نعمان علی خضری، نفیس قادری ودیگر نے گلاب ارشاد کی بطور منیجر اوقاف قصور بحالی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا، گلاب ارشاد کی بطور منیجر اوقاف قصور بحالی پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126