فلسطین کے وزیر اعظم سلام فیاض مستعفی ہو گئے

Palestine Prime Minister

Palestine Prime Minister

فلسطین(جیوڈیسک)فلسطینی اتھارٹی کے وزیرِاعظم سلام فیاض مستعفی ہو گئے ہیں اور فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیرِاعظم سلام فیاض کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

صدر محمود عباس نے سلام فیاض سے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک نگران وزیرِاعظم کے طور پر کام کریں۔ توقع ہے کہ صدر عباس آئندہ چند روز میں نئے وزیرِاعظم کا اعلان کر دیں گے۔