زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی نے تھائی لینڈ کا سب سے بڑا آن لائن مارکیٹ پلیس ’’کائیڈی‘‘ خرید لیا

Zameen

Zameen

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی نے تھائی لینڈ کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ پلیس ’’کائیڈی‘‘ کو خرید لیا ہے۔ ای ایم پی جی مشرقِ وسطی ٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے خطے میں معروف آن لائن پراپرٹی پورٹل گروپ ہے۔ کائیڈی کو حاصل کرنے کے معاملات فروری ۲۰۲۰ء میں عمل پذیر ہوئے تھے جس کی مالیت کا انکشاف نہیں کیا گیا۔

ای ایم پی جی کی زیر ملکیت پاکستان میں زمین ڈاٹ کام جبکہ خلیجی ممالک میں بیوت ، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی اور مراکش اور تیونس میں مبوّ ب شامل ہیں۔ کائیڈی کو ۲۰۱۱ء میں قائم کیا گیا تھا ،اپنے قیام کے بعد یہ جلد ہی تھائی لینڈ کے معروف ترین ناموں میں شمار ہونے لگا۔ کائیڈی کا صدر دفتر بنکاک میں ہے اور پورٹل پر ۳۰ سے زائد اقسام کی اشیاء اور خدمات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، اور کروڑوں افراد کی ٹریفک آتی ہے ۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ گروپ کا نقطہ نظر خاصا مقامی اور صارفین کی حوصلہ افزائی پر مبنی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ جنوبی ایشیاء کی سب سے متحرک اور دلچسپ مارکیٹس میں سے ایک ہے جہاں انٹرنیٹ پر رئیل اسٹیٹ اور گاڑیوں کی مانگ ہے ۔ عمران علی خان نے کہا کہ کائیڈی کی تھائی لینڈ کے ساتھ اچھی تاریخ ہے اور انہوں نے یہاں ٹیکنالوجی اور صارفین کو جوڑنے کی سوچ کے ساتھ اچھا کام کیا ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم کائیڈی کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ شہرت اور کامیابیوں کی مزید اونچائیوں تک لے کر جائیں گے۔

ای ایم پی جی کے شریک بانی اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کائیڈی کو گروپ میں خوش آمدیدکہا ۔اُن کا کہنا تھا کہ ای ایم پی جی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ تھائی لینڈ کا معروف آن لائن پورٹل ہمارے ساتھ موجود ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس حصول کے ساتھ ہی دونوں اطراف کیلئے کچھ نیا سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ہے، اسی لئے یہ سرمایہ کاری بہت اہم ثابت ہوگی۔

کائیڈی کے سی ای او ٹیوا یارک نے ای ایم پی جی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ای ایم پی جی خطے میں آن لائن مارکیٹ بزنس میں سب سے آگے ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ جس بھی ملک میں کام کرتا ہے ، وہاں کے مقامی کلچر اور ماحول کے مطابق ہی پورٹل کو آگے لے کر بڑھتا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ای ایم پی جی کے ساتھ شامل ہوجانے سے کائیڈی کو اب موقع ملے گا کہ وہ مارکیٹ میں بہترین اور مبنی بر ذہانت حل دیتے ہوئے تمام جہتوں میں ترقی کی منازل کو طے کرے۔

جاری کردہ :
زمین میڈیا (پرائیوٹ ) لمیٹڈ
برائے رابطہ: سالار محمد سلیمان ، نظامت تعلقات عامہ،
0300-8567531 salaar@zameen.com