پیرس: بے قابو گاڑی ریستوران میں گھس گئی، 1 ہلاک 12 زخمی

Car

Car

فرانس (جیوڈیسک) پیرس میں ایک بے قابو گاڑی ریستوران میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان پیئر ہنری برناڈیٹ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ایک کپیزا ریستوران میں پیش آیا جس میں ایک 13 سالہ بچی ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

اس واقعے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام اب اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔