پیرس فرانس میں برفانی تودے کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک

Avalanche

Avalanche

پیرس: ( اے کے راؤ ) فرانس میں کیوئیرز کے پہاڑی سلسلے پر برفانی تودے کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 6 تجربہ کار اسکائرز پر مشتمل ٹیم اسکائی ٹورنگ کے لئے کیوئیرز کے پہاڑی سلسلے پر گئی لیکن برفانی تودے کی زد میں آگئی۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کر کے تمام افراد کی لاشیں برفانی تودے سے نکال لیں۔ دوسری جانب دی ایسوسی ایشن فار سنو اینڈ اوالانچی اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ رواں موسم سرما کے آغاز سے اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنوری کے آخری ہفتے میں برف سے جڑے کھیلوں میں زیادہ حادثات رونما ہوتے