قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں الیکشن اصلاحات کا بل کثرت رائے سے منظور

Senate

Senate

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن اصلاحات کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قائمہ کمیٹی نے سینیٹ الیکشن اوپن ووٹ سےکرانے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی ترامیم بھی منظور کر لیں۔

اس کے علاوہ مشروط الیکشن لڑنے، تین روز میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی لسٹ جاری کرنے کی ترامیم بھی منظور کرلی گئیں۔

قائمہ کمیٹی نے 60 روز میں سینیٹ، اسمبلی اوربلدیاتی اداروں میں حلف نہ اٹھانے پر سیٹ خالی قرار دینے کی ترمیم بھی منظور کی جب کہ حلقہ بندیاں آبادی کی بجائے ووٹرز کی بنیاد پر کرنے کی ترامیم منظور کرلی گئی۔