جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے107 سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ کا جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں

ملکہ(عمر فا رو ق اعوان سے )جماعت اسلامی ضلع گجرات کے مرکزی راہنما اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ کا جلسہ عزم انقلاب کی تیاریوںکے سلسلہ میں تحصیل سرائے عالم گیر کا دورہ،یونین کونسلز کے ناظمین اور امراء کے اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجماعت اسلامی ضلع گجرات کے مرکزی راہنما اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ کا جلسہ عزم انقلاب کی تیاریوںکے سلسلہ میںتحصیل سرائے عالم گیر کاخصوصی دورہ کیا۔جہاں پہ انہوں نے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریوں کے سلسلہ میں یونین کونسلز امراء اور ناظمین کے اجلا س میں شرکت کی۔

تیاریوں کے جائزے کے بعد اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 107سے قومی ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن کا شانداراستقبال کیا جائے گا اور حلقے سے ہزاروں افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں یونین کونسلز کھوہار سے ملک نذیراحمدیونین کونسل کریالہ سے علی اکبر،یونین کونسل ٹھل بکوہل سے ڈاکٹر محمدیونس یو سی بیسہ سے اسد اقبال یو سی سمبلی سے راجہ فیصل،بھاگ نگر سے حاجی محمد لطیف،منڈی بھلوال سے ھاجی محمد ارشدسرائے عالم گیر سے شیخ محمد صدیق، مو لانا سعید احمد، چوہدری برخودار اور دیگر نے شرکت کی۔