سیاسی جماعتوں کے رہنما آج بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے

Political parties

Political parties

پنجاب (جیوڈیسک)انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں کی بہار آگئی ہے۔ ہر طرف انتخابی نعروں کا شور ہے۔ آج بھی تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم اور دوسری جماعتیں مختلف شہروں میں میدان سجائیں گی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بونیر، صوابی، چار سدہ، مردان اور نوشہرہ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف منڈی بہاالدین اور ناروال میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر میاں شہباز شریف سیالکوٹ کے جناح سٹیڈ یم میں جلسہ کریں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی سیالکوٹ کے مرے کالج گرانڈ میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔