سیاسی جماعتیں آج سے انتخابی مہم شروع کریں گی

Political Parties

Political Parties

سیاسی جماعتیں ملک بھر میں آج سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی، امیدواروں نو مئی تک انتخابی جلسے جلوسوں کی قیادت اور خطاب کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اب باقاعدہ انتخابی مہم سجے گی اور سیاسی اکھاڑے کی ریہرسل کا ہو آغاز گا۔ کارکنوں کے جھرمٹ میں، جھنڈوں سائے تلے ہر امیدوار ووٹ دو کا نعرہ زبان پر سجائے ہر اس گلی کوچے میں جائیگا جہاں دور اقتدار میں شاید اسے گزرنے کا اتفاق نہ ہوا ہو۔

حصول اقتدار کی خاطر سیاستدان اس غریب کے گھر بھی جائیں گے جہاں گزشتہ پانچ برس کے دوران اندھیروں کے سوا کوئی نہیں آیا۔