مسافر بس نہر میں جا گری،6 مسافر شدید زخمی

Passenger Bus

Passenger Bus

دوڑ سے گھارو جانیوالی تیز رفتار مسافر وین نمبر آمرجی نہر کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کرالٹ گئی جس کے باعث وین میں سوار 6 مسافر شد ید زخمی ہو گئے جبکہ دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں نوابشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

وین میں سوار افراد پکنک کے لئے گھارو واٹر پارک جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے ۔ زخمیوں میں ارشاد علی،عامر ،غلام علی، گلزار،علی شیراوردیگرشامل ہیں دوسری جانب گاں مستی خان چانڈیو میں سیم نالے میں دو بچے گرگئے امدادی کاروائیوں کے بعد ایک بچے کی لاش نکالی گئی جبکہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا ہے۔