پائور گروپ آف لائرز کا وفد سات روزہ مطالعاتی دورے پر لاہور سے شمالی علاقہ جات روانہ

Lahore

Lahore

لاہور : چیرمین پائور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ہر سال کی طرح رواں برس بھی اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے اگست کی چھٹیوں میں صحت بخش سرگرمی اپناتے ہوئے مطالعاتی دورے کیلئے ایبٹ آباد، بشام، داسو، چلاس اور بیس کیمپ نانگا پربت کی سیر کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گروپ میں محمد رضا ایڈووکیٹ، محمد ارشد فتح ایڈووکیٹ،محمد صدیق ایڈووکیٹ،ملک انور ایڈووکیٹ،محمد دلاور ملک ایڈووکیٹ،جعفر ملک زادہ ایڈووکیٹ،کلیم اختر مغل ایڈووکیٹ،محمد ارشد رضا ایڈووکیٹ ،سجاد احمد خاں ایڈووکیٹ ،سیٹھ محمد وسیم اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دورے کا مقصد صرف سیر نہیں بلکہ مطالعہ اور معلومات میں اضافہ کی کوشش اور نوجوان دوستوں کی پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں کی واقفیت کے ذریعے وطن سے محبت اور قدروقیمت کا اِدراک ضروری بنانا ہے۔