شاہ فیصل زون کی جانب سے برسات کے بعد رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کا آغاز

کراچی: دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی اور شاہراہوں ،گلیوں سے برساتی پانی کی ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی پلان پر عملد رآمد کا آغاز کردیا گیا صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن اور صوبائی سیکریٹری بلدیات کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی نگرانی میں دوران برسات بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ناگہانی آفات سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کے لئے شاہ فیصل زون میں شکایتی مراکز کو فعال کردیا گیا۔

گزشتہ رات ہونے والی برسات کے بعد شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کا عملہ شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی میں مصروف ہوگیااور چند گھنٹوں میں شاہراہ فیصل سمیت شاہ فیصل کالونی کے اندرونی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا دیا گیا ۔برسات کے بعد میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،سپر ٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہمراہ شاہراہ فیصل ،چکورہ نالہ ناتھا خان گوٹھ اور گولڈن ٹائون نالہ گرین ٹائون سمیت شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون کے تحت شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور برساتی نالوں میں پانی کے بہائو کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہاکہ برسات کے بعد بلدیہ کورنگی کی جانب سے تمام زونز میں ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی اور برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے مسرور میمن نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ دوران برسات صحت مند ماحول کا قیام ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا ئی جائے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور مکھی ،مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone