پی سی بی کا یونس خان کو انعام دینے کا اعلان

Younis Khan

Younis Khan

لاہور (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر پی سی بی نے یونس خان کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا میں مزید کہنا ہے کہ یونس خان کی نظر میں پیسے کی کوئی اہمیت نہیں۔

وہ جو کرتے ہیں ملک اور ٹیم کے لیے کرتے ہیں۔ شیریار خان کا کہنا ہے کہ یونس خان نوجوان کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں، ویمن کرکٹرز کے معاملات اب پی سی بی خود دیکھے گا۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر بورڈ یونس خان کو انعام دے گا۔

یونس خان جو بھی کرتا ہے اپنے ملک اور ٹیم کے لئے کرتا ہے، اس کی نظر میں پیسے کی کوئی قدر نہیں، وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہے۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ ہی ویمنز کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھے گا، بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل انڈر 21 کرکٹ چیمپئن شپ ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کرے گا۔