پچنند کے آئی کام کلاس کے ہونہار طالب علم سبطین ہاشم نے 907 نمبر حاصل کرکے راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی

تلہ گنگ : پچنند کے آئی کام کلاس کے ہونہار طالب علم سبطین ہاشم نے 907 نمبر حاصل کر کے راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سبطین ہاشم پنجاب کالج آف کامرس راولپنڈی میں آئی کام کلاس کے سٹوڈنٹ تھے۔ واضح رہے کہ پچنند سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم سبطین ہاشم پچنند کی معروف سماجی شخصیت صدر ٹرانسپورٹ یونین پچنند استاد محمد الیاس کے بیٹے ہیں۔

سبطین ہاشم کو اس قابل تعریف کامیابی حاصل کرنے پر محمد ظہور، ضیاء قادری، طاہر محمود گلیکسی کمپیوٹرز، لیاقت ملک، ایم صفی الدین، محمد وقار، عبدالخالق، حاجی حنیف، ملک حاکم خان، ملک الطاف، شہریار ملک، محمد اسحاق سمیت دیگر دوست احباب کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔