پچنند، ایک سال سے پٹواری غائب، عوام ذلیل و خوار، پٹواری کو واپس پچنند دفتر کام کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں، عوام پھٹ پڑی

تلہ گنگ : حلقہ پٹوار پچنند میں تعینات پٹواری کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہو کر رہی گئی۔ پچنند میں متعلقہ حلقے سے تقریباََ 50 کلومیٹر دور تلہ گنگ میں پٹواری نے اپنا دفتر قائم کر رکھا ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اپنی اس حلقہ میں تعیناتی کے بعد وہ بمشکل دو ہفتے ہی پچنند رہے لیکن اس کے بعد وہ یہاں سے غائب ہوکر تلہ گنگ جابیٹھے۔

سینکڑوں غریب کسانوں و اہلیان علاقہ کو فرد، انتقال اراضی اور دیگر معاملات کے لیئے باربار تلہ گنگ میں دفتر کے چکر کاٹنا پڑتے ہیں لیکن کبھی کبھار ہی پٹواری ملتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ آنے جانے میں دو سو روپے تو ان کا کرایہ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے غریب افراد کو شدید بے بسی کا سامنا ہے۔

کسان طبقہ محکمہ مال اور پٹواری مافیا کے ظلم و ستم اور لوٹ مار سے عاجز آچکا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس مافیا نے رشوت کا مکروہ جال بن رکھا ہے جس میں غریب افراد ذلیل و خوار ہوکر رھ گئے۔

اہلیان علاقہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او چکوال اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سے پرزور مطالبہ ہے کہ پچنند حلقہ میں پٹواری کو فوراََ پچنند دفتر قائم کرنے کے احکامات صادر کیئے جائیں اور ایک سال کی اس من مانی پر متعلقہ پٹواری کا مواخذہ کیا جائے۔