عوام کے جوش وخروش پر فخر ہے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا پنجاب میں ٹرن آٹ حیران کن رہا۔ عوام کے جوش وخروش پر فخر ہے۔ لاہور شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام دیا ہے۔

تمام ووٹر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ووٹ کاسٹ کرنے ضرور جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج تاریخی ٹرن آٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کی ہے کہ بلوچستان میں خاطر خواہ ٹرن آٹ جمہوریت کے لیے اچھی علامت ہے۔