عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں ،ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کے اُمیدوار کامیاب ہوں گے ،رائو ناصر علی خاں

لاہور : سینئر نایب صدر لیبرونگ لاہورائوناصر علی خاں میئو،میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکرچوہدری آس محمد میئو اور ن لیگی رہنماء طلحہ برکی ،نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر عوام نے مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دیا ،ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

مخالفت برائے مخالفت کسی مسئلے کا حل نہیں ،عوام بھوک ،افلاس،مہنگائی،بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ایسے میں حکمران اگر بے روزگاری اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے اُلجنے کی سیاست کریں گے تو عوام کا جمہوری نظام سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔

جسے دوبارہ بحال کرنا کسی کے بس میںنہ ہوگا،لہٰذا بہتر یہی ہے کہ حکمران ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ملک وقوم کی بہتری کے لئے مل کرکام کریںاور الزامات کی بجائے کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن کی تیاری کریں ،یقیناجوپارٹی بہتر انداز میں خدمت کرے گا عوام آئندہ اُسے اپنا حکمران منتخب کریں گے ۔ طلحہ برکی نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہئے مولاناکی طرف سے تحریک انصاف کا کامینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا اعلان افسوس ناک ہے۔

امتیاز علی شاکر نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،مسئلہ کشمیر،دہشتگردی ،تجارت سمیت دیگر امور پر بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات ہونے چاہئے ۔جنگی عزام سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بہتر مستقبل کی
ضمانت ہوتے ہیں ۔اُمید ہے میاں نواز شریف امریکہ ،بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کریں گے۔