پیپلز پارٹی نے متفقہ صدارتی امیدوار لانے کیلئے رابطہ نہیں کیا، عارف علوی

Arif Alvi

Arif Alvi

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہم سے متفقہ صدارتی امیدوار لانے کیلئے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا تاہم تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرکے انہیں اپنی حمایت کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

وہ بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ذرائع سے گفتگو کررہے تھے۔ صدارت ایک اہم آئینی عہدہ ہے اس پر معاشرے کے انتہائی اہم معزز اور قابل احترام لوگوں کو آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہم سے متفقہ صدارتی امیدوار لانے کیلئے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا تاہم تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرکے انہیں اپنی حمایت کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں بھی بعض لوگوں نے اس اہم آئینی عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

عہدہ صدارت کا غلط استعمال کیا اس عہدے کیلئے صرف معاشرے کے انتہائی قابل احترام اور معاشرے کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے والے معزز افراد ہی اہل ہونے چاہئیں جو ہر قسم کی سیاسی مذہبی لسانی اور کسی بھی طبقاتی تفریق سے بالاتر ہوں۔