پیپلز پارٹی صدارتی الیکشن کے روز اسمبلیوں میں نہیں جائے گی : خورشید شاہ

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے روز اسمبلیوں میں نہیں جائے گی اور 29 جولائی کو اسمبلی میں بتائے گی کہ اس نے الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ گیارہ مئی کے عام اانتخابات کا فالو اپ تھا ،عوام نے دیکھ لیا کہ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کا کیا حشر کیا گیا۔

خورشید شاہ نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل وہ ایم کیو ایم کو ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت کہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت جب سے وجود میں آئی ہے سیاست میں دہشت گردی آئی ہے۔

آج انہوں نے ہی اس جماعت سے ہاتھ ملا لیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو تو وزارتیں یا سپورٹ چاہیئے اس لئے وہ نون لیگ سے مل گئی ہے لیکن وہ اسے کریڈٹ دیں گے کہ یہ ہر دور میں حکومت میں شامل رہی ہے۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔