پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کر کے غلطی کی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کے صدارتی الیکشن لڑنے پر ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا تھا، پیپلز پارٹی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کر کے غلطی کی۔

الیکشن کمیشن کے کہنے پر الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا، سپریم کورٹ کو تاریخ بدلنے کا اختیار تھا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب بھول گئے کہ انہوں نے ڈوگر کورٹ کے تحت ہم دونوں بھائیوں کو نااہل قرار دلوایا، زرداری صاحب کے گریجویٹ نہ ہونے کے باوجود ڈوگر عدالت نے انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دی مگر ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا۔