لاہور : سابق مشیر وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فہمیدہ پراسرار طور پر قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے علاقہ اسلام پورہ میں وزیر اعلی پنجاب کی سابقہ مشیر برائے اسپیشل ایجوکیشن اور ممبر بیت المال ڈاکٹر فہمیدہ کو پر اسرار طور پر گھر میں قتل کر دیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی سابقہ مشیر برائے اسپیشل ایجوکیشن اور ممبر بیت المال ڈاکٹر فہمیدہ کو پر اسرار طور پر گھر میں قتل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ کے بیٹے مصباح کا کہنا ہے کہ انکی والدہ میرے بڑے بھائی حافظ احمد کے ساتھ گھر میں رہتی تھیں۔ بھائی گھر گیا تو والدہ کی لاش صحن میں پڑی تھی اور سر سے خون بہہ رہا تھا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازم طاہر گھر سے غائب ہے شبہ ہے کہ اس نے کند آلہ کے وار کرکے قتل کیا ہے اور فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور نامعلوم کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا ہے۔