ممنون حسین 432 ووٹ لے کر کامیاب، چیف الیکشن کمشنر

Chief Election Commissioner

Chief Election Commissioner

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے امیدوار ممنون حسین نے 432 ووٹ لے کر ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین ابراہیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلی بار جمہوری طریقے سے شفاف الیکشن ہوئے ،الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کے لیے فوج کو بلایا۔ انہوں نے بتایاکہ صدارتی انتخابات کیلئے پارلیمنٹ ہاوس اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی۔

جس میں 887 افراد نے ووٹ دیا، 9 ووٹ مسترد کر دیئے گئے، 878 ووٹ درست قرار دیئے گئے، ممنون حسین نے 432 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ وجیہہ الدین نے 77 ووٹ حاصل کیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میری رائے میں کسی کو الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔