سندھ کی گورنر شپ کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے صدر کیلئے غیر مشروط ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، گورنر سندھ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ممنون حسین کیلئے ووٹ مانگنے کا مثبت جواب دیا۔

تاہم سندھ کی گورنری کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ جب الطاف حسین نواز شریف اور شہباز شریف کو بھائی سمجھتے ہیں تو ہم بھی انہیں بھائی سمجھتے ہیں، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور دیگر پارٹیوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔