عوام کے مطمئن ہونے تک فوج جنوبی وزیرستان میں رہے گی

Army Chief

Army Chief

انگور اڈہ (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ جب تک عوام مطمئن نہیں ہوتے فوج جنوبی وزیرستان میں موجود رہے گی۔ انگور اڈہ جنوبی وزیرستان میں وانا انگور اڈہ سڑک کے افتتاح کے بعد قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کی بدولت علاقے میں امن ہوا جس کے لئے وہ عوام کے مشکور ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں سڑکیں اور ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں جن کا مقصد علاقے کو ملک سے ملانا ہے۔ نہروں کا نظام اور واٹر سپلائی سسٹم بھی شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان چھوڑ کر جانے والوں کو واپس آنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام مطمئن نہیں ہوتے فوج جنوبی وزیرستان میں موجود رہے گی۔