عوام کی خدمت میری سیاست کا محور ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہیکہ عوام کی خدمت ان کی سیاست کا محور ہے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ سیلاب سے فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے قصورکے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تلوار پوسٹ کے مقام پر متاثرین سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے اور مکمل بحالی تک ساتھ رہے گی۔ وزیراعلی نے ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔