کے پی کے حکومت الیکشن سے قبل ہی دھاندلی میں مصروف ہیں، میاں افتخار

Mian Iftikhar

Mian Iftikhar

نوشہرہ (جیوڈیسک) سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت الیکشن سے قبل ہی دھاندلی میں مصروف ہیں۔اگر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو پھر ہم آزاد ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پولیس، آرمی، الیکشن کمیشن اور ذرائع صاف و شفاف الیکشن منعقد کرانے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ کیونکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے خود الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لے کر الیکشن کمیشن قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔