عوام پر یکم اگست سے پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

Petrol

Petrol

حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی سے ستائی عوام پرعید سے پہلے پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم اگست سے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا. اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں مستقل کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم اگست سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے ساٹھ پیسے، ہائی اسپیڈ اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بلترتیب تین روپے بیس پیسے اور تین روپے دس پیسے کا اضافہ متوقع ہے۔

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت مین تین روپے پچانوے پیسے اور ہائی اوکٹین پانچ روپے دس پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی سمری انتیس جولائی کو منظوری کے لئے وزارت پیٹرولیم کو بھیجھے گا۔