پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنی ساخت بحال کرے گی، نرگس فیض ملک

پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے بلاول بھٹو زرداری کی 25 سالگرہ کے موقع پر پور ی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنی ساخت بحال کرے گی اور محترمہ بے نظیر کے ادھورے مشن کو جاری و ساری رکھتے ہوئے غریب عوام کے مسائل حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا ایمان سمجھتی ہے اور عوام کے فلاحی کاموں میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے میں جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور آئندہ بھی پیپلز پارٹی کے جیالے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔