فی یونٹ قیمت 10 روپے، لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے کرنے کی توانائی پالیسی منظور

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نے نئی توانائی پالیسی کی منظوری دے دی۔ بجلی کے یونٹ کی کم از کم قیمت 10 روپے مقرر کی جائے گی، لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے کرنے کی تجویز ہے، نئی پالیسی کا اعلان وزیراعظم کے چین کے دورے کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں توانائی بحران پر غور کیا گیا اور نئی توانائی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔

اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نئی توانائی پالیسی بحران کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نئی توانائی پالیسی میں بجلی کا یونٹ 10روپے تک لانے اور لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے تک محدود کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پانچ چھ ہزار میگا واٹ کی کمی دور کرنا زیادہ مشکل نہیں۔

بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاور پلانٹس کو مرمت کر کے انھیں اصل گنجائش کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ فرنس آئل پر چلنے والے بجلی گھروں کو کوئلے پر چلانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ صوبوں کو اعتماد میں لے کر نئی انرجی پالیسی کا اعلان کر یں گے۔