لاپتا شخص تاصف ملک کی اہلخانہ سے علیحدگی میں دوبارہ ملاقات کرانیکا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے لاپتا شخص تاصف ملک کی اس کے اہل خانہ سے علیحدگی میں دوبارہ ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاپتہ شخص تاصف ملک کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تاصف ملک کی علیحدگی میں اہل خانہ سے دوبارہ ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔