کسی شخص کے انفرادی فعل کو ادارے سے جوڑنا مناسب نہیں: طاہر اشرفی

Tahir Ashrafi

Tahir Ashrafi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین متحدہ علماء بورڈ اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کسی شخص کے انفرادی فعل کو ادارے سے جوڑنا مناسب نہیں۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور واقعے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائیں اور جرم ثابت ہونے ہر مجرم کو الٹا لٹکا دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کو واقعہ کا علم ہونے پر نوٹس لینا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے صدر کے مدرسے میں عمر رسیدہ استاد کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی تھی۔

ویڈیو میں جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر مفتی عزیز الرحمان اپنے شاگرد صابر شاہ کے ساتھ زیادتی کرتے دیکھا گیا تھا۔