پیرو: بس حادثے میں چوبیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

Peru Accident

Peru Accident

لاطینی(جیوڈیسک) امریکہ کے ملک پیرو میں مضافاتی علاقے میں بس موڑ کھاتے ہوئے پہاڑ سے نیچے کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں تقریبا چوبیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس اسی میٹر کی بلندی سے موڑ کھاتے ہوئے پہاڑ سے نیچے گری ۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچا یا گیا ۔ بس حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پیرو میں حکومتی عدم توجہی کے باعث ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مسافروں کا مطالبہ ہے کہ ڈرائیورز کو غیر قانونی لائسنس کا اجرا روکا جائے اور انہیں مناسب تربیت کے بعد ہی لائسنس جاری کیا جائے۔