پیرو: بس دریا میں گرنے سے 30 افراد ہلاک، 12 زخمی

Peru

Peru

پیرو (جیوڈیسک) وسطی پیرو میں بس دریا میں گرنے سیتیس افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے جبکہ دس لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس موڑ کاٹتے ہوئے پچاس میٹر اونچائی سے دریائے تارما میں جا گری۔ بس میں پچاس سے زائد مسافر سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہیکہ حادثہ سڑک پر اشارے نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ دریا کا بہا زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیم کو لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔