پرویز مشرف کی گزرگاہ سے 5 کلوگرام وزنی بم برآمد

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گزرگاہ سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا ہے، سابق صدر کو اسی راستے سے گزر کر عدالت جانا تھا۔

رینجرز حکام کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے قریب سڑک کنارے ایک بیگ سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد کیا گیا ہے، بم کے ساتھ دو پستول بھی بیگ میں موجود تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کو آج خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے اسی راستے سے گزرنا تھا۔