پرویز مشرف کے بارے میں اعلیٰ سطحی مشاورت سے فیصلہ ہو گا۔ کامران مائیکل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بارے میں ا علیٰ سطحی مشاورت سے فیصلہ ہو گا۔ کوئی انسان کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ اپنے کندھوں پرنہیں اٹھاتا۔پرویزمشرف کے دورآمریت میں کروڑوں عوام کی زندگی اورپاکستان کی سا لمیت بری طرح متاثرہوئی۔پرویز مشرف کی طرف سے معافی کیلئے درخواست آئی تواسے آئینی اورقانونی تقاضوں کی روشنی میں جانچاجائے گا۔

پرویزمشرف کے دورآمریت میں ہماری قیادت کو اورہمیں بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا مگر اس کے باوجودہمارے دل میں ان کیلئے کوئی تعصب اورانتقام نہیں ہے۔ وہ مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔کامران مائیکل نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے ہرقصورواراورگناہ گارکواس کے کئے کی سزاضرورملے ورنہ ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیںہوگا۔آئین توڑناکوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک قومی سانحہ ہے۔