پشاور : ارباب جہاں داد خان کے گھر پر فائرنگ، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہاں داد کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تاہم جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ پشاور میں مسلح افراد نے پی کے نو سے منتخب ہونے والے ایم پی اے ارباب جہانداد کے گھر پر فائرنگ کر دی۔ تاہم جوابی فائرنگ پر ملزم فرار ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک کلاشنکوف اور خون آلود کپڑے قبضہ میں لے لئے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر حملہ آوروں میں سے ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایک روز پہلے ہنگو میں دہشت گرد حملے میں تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے فرید خان جاں بحق ہوگئے تھے۔