گوجرانوالہ : پسند کی شادی کی رنجش ، نوجوان کی خالہ زاد کو زندہ جلا ڈالا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) کے ایک افسوسناک واقعہ میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر مخالفین نے نوجوان کی کزن کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا۔گوجرانوالہ میر پور کے رہائشی نوجوان عمران نے دو ہفتے قبل لوہیا نوالہ کی رہائشی عقیلہ کو گھر سے بھگا کر شادی کر لی جس کی رنجش پر عقیلہ کے بھائی نصیر نے دو خواتین شگفتہ اور مائلہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عمران کے خالو ذوالفقار کی گھر پہنچے۔

جہاں ملزموں نے عمران کی خالہ زاد بہن ہنزہ پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ محلے داروں کی اطلاع پر ریسکیو نے جاں بحق ہونے والی لڑکی لاش ڈسٹرکٹ ھسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نصیر، شگفتہ ، مائلہ سمیت سات ملزموں کو گرفتار کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔