برٹس کونسل کے 2 امتحانی پرچوں میں بیضابطگیوں کا انکشاف

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) برٹش کونسل آف پاکستان نے دو امتحانی پرچوں میں بیضابطگی کے انکشاف کے بعد نتائج منسوخ کر دئیے۔ اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پرچے اب تیرہ اور چودہ جون کو دوبارہ ہوں گے۔

کراچی برٹس کونسل آف پاکستان کے مطابق کیمرج او لیول اور آئی جی سی ایس کے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پرچوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد دونوں پرچوں کے نتائج منسوخ کر دئیے گئے۔

جبکہ بیضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ برٹش کونسل نے ویب سائیٹ پر پرچوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مئی میں ہونے والے امتحان میں دونوں مضامین کے پرچے پاکستان سے باہر آٹ ہوئے تھے۔