پشاور کے علاقہ جمیل چوک پر فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ایک زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقہ جمیل چوک میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایک جرگہ کے دوران ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا، تاہم ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری فائرنگ کے مقام پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔