پشاور: بڈہ بیر میں فائرنگ،2 افراد زخمی،2 دہشت گرد ہلاک

Peshawar firing

Peshawar firing

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے بڈہ بیر میں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی ہو گئے، جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گرد ایک گاڑی میں متنی سے پشاورآ رہے تھے۔

بڈہ بیر میں انھوں نے پولیس تھانے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون سمیت دو راہگیر زخمی ہو گئے جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے دہشت گردوں کی گاڑی قبضے میں لے لی،جس سے ایک کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہوئے۔