پشاور : چرچ کے قریب دھماکے سے 28 افراد ہلاک 45 زخمی ہو گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے کوہاٹی گیٹ میں چرچ کے قریب دھماکے سے 28 افراد ہلاک، 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریب میں پارک کی گئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق چرچ میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں کشمنر کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب مسیحی برادری کی دعائیہ سروس آخری مراحل میں تھی کمشنر کے مطابق ہسپتال کے ڈاکٹروں کو ایمرجنسی میں طلب کیا گیا ہے تا کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی جا سکے۔