پشاور: فائرنگ کے واقعات میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

Peshawar Firing

Peshawar Firing

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں فائرنگ کے واقعات میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کنٹینر نیٹو کا سامان لے کر افغانستان جارہا تھا کہ پشاور رنگ روڈ پر پشتہ خرہ کے قریب نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔

جس سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ دوسرے واقعے میں متنی کے علاقے مریم زئی میں پولیس بکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی سے حملہ آور فرارہوگئے ،پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔