پشاور : حیات آباد میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ ، ڈرائیور زخمی

Nato containers fired

Nato containers fired

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ نیٹو کنٹینر طور خم بارڈر کے راستے افغانستان سے پاکستان آ رہا تھا، حیات آباد میں نامعلوم افراد نے کنٹینر پر فائرنگ کر دی۔

جس سے کنٹینر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔