پشاور میں مینا بازار کے قریب دھماکا،4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں مینا بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 4 افرادجاں بحق اور متعددافراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو پشاور کے ریڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کی جگہ کے قریب مسجد واقع ہے جہاں نماز ظہر کی تیاریاں جا ری تھیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عام لوگوں کو وہاں جانے سے روک رہے ہیں۔تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کاندھوں پر اٹھا کر لوگوں کی طبی مرکز منتقل کر رہے ہیں۔